15 نومبر، 2026، 8:39 AM

بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ، دفاعی نظام تباہ

بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ، دفاعی نظام تباہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر اڈے پر امریکی دفاعی نظام کے ریڈار کو چھ ڈرونز سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج کی کھلی جارحیت کے جواب میں کارروائی کے دوسرے مرحلے کے دوران بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر اڈے پر نصب امریکی دفاعی نظام کے ریڈار کو سپاہ کی فضائیہ کے چھ ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق، ان ڈرونز کے اہداف پر درست اور کامیاب حملوں کی آواز بحرین کے مختلف علاقوں میں سنی گئی، جس سے ایک بار پھر سپاہ کی عملیاتی صلاحیت کا مظاہرہ ہوا۔

سپاہ پاسداران نے مزید کہا کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں بظاہر بحری جہازوں کی حفاظت اور درحقیقت تیل کی اسمگلنگ کے اپنے منصوبے میں مکمل ناکامی کے بعد اب چھوٹی اور اندھا دھند کارروائیوں کے ذریعے عالمی توجہ اس اہم بحری گزرگاہ کی بندش کی حقیقت سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور امریکی دشمن کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا اس سے زیادہ سخت اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سپاہ پاسداران نے مزید دعوی کیا کہ امریکہ کے مہنگے ڈرونز یکے بعد دیگرے مار گرائے جا رہے ہیں اور اس مرحلے میں گزشتہ مرحلے کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں سپاہ کے ڈرونز امریکی اہداف کی جانب بھیجے گئے ہیں، تاکہ دشمن کو معلوم ہو کہ اس کی ہر جارحیت کا جواب سخت اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دیا جائے گا۔

News ID 1942862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha